انٹر بینک: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا

Last Updated On 15 November,2019 04:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر مستحکم رہی۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 5 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 155 روپے 39 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری طرف انٹر بینک کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت 155 روپے 40 پیسے پر برقرار ہے۔