پاکستان میں‌غیر ملکی سرمایہ کاری 200 فیصد بڑھی: عبدالحفیظ شیخ

Last Updated On 25 November,2019 02:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے اقتصادی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کر دیا، پہلی سہ ماہی کیلئے ریویو کامیاب رہا. سٹاک مارکیٹ دنیا کی چند بہترین مارکیٹس میں سے ہے جس سے عالمی برادری کا اعتماد بڑھا اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں 200 فیصد اضافہ ہوا۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ہمیں اس وقت حکومت ملی جب معیشت بدحال تھی، 16ماہ کے دوران معیشت کی بہتری کیلئے سخت اقدامات کئے گئے، حکومتی اخراجات کم کئے، مالیاتی ڈسپلن لائے۔ پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوا جس سے معاشی استحکام آیا، سٹاک مارکیٹ دنیا کی چند بہترین مارکیٹس میں سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ایشیائی ترقیاتی بنک سے شراکت داری دیرینہ ہے، ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے، عملی اقدامات پر توجہ دی جانی چاہئے۔ ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں، رواں سال صرف 4 ماہ میں معیشت مستحکم ہو گئی ہے۔