سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ

Last Updated On 04 December,2019 07:30 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے جبکہ دس گرام کی قیمت میں 300 روپے اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران کاروبار کے اختتام پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں لاہور، ملتان، فیصل آباد، پشاور، کوئٹہ، کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد، سکھر سمیت دیگر مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 85450 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 300 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت 73260 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اُدھر چاندی کی قیمت میں استحکام رہا ہے جس کے بعد چاندی کی قیمت 1ہزار روپے کی سطح پر برقرار رہی۔