فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 100 روپے کمی

Last Updated On 09 December,2019 06:25 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 100 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت دیگر میں 84400 روپے ہو گئی۔

دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 86 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 72359 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 4 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد سونا 1464 امریکی ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔


اُدھر چاندی کی قیمت میں 980 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔