پاکستان چین کو آزاد تجارتی معاہدے کے تحت یکم جنوری سے 313 مصنوعات ڈیوٹی فری برآمد کرے گا

Last Updated On 10 December,2019 11:09 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان چین کو آزاد تجارتی معاہدے کے تحت یکم جنوری سے 313 مصنوعات ڈیوٹی فری برآمد کرے گا، ملکی صنعتیں پیداواری صلاحیت کو بڑھائیں گی جس سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

پاک چین اقتصادی راہ داری کے مزید ثمرات ملنے لگے، منصوبے کے فیز 2 کے تحت چین نے پاکستان کو 92 فیصد اشیاء ڈیوٹی فری برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

مشیر تجارت رزاق داود کےمطابق پاک چین آزاد تجارتی معاہدے کا اطلاق نئے سال سے ہوگا جس کے تحت 313 مصںوعات جن کی مالیت 8 ارب 70 کروڑ ڈالر بنتی ہے، پاکستان چین کو یکم جنوری 2020 سے ڈیوٹی فری برآمد کرنا شروع کر دے گا، چین یہی 313 مصنوعات مختلف ممالک سے 64 ارب ڈالر کی درآمد کرتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق چین کے ساتھ نئے معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا جبکہ صنعتیں پیداواری صلاحیت کو بڑھائیں گی جس سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
 

Advertisement