سٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان، 740 پوائنٹس کا اضافہ

Last Updated On 16 December,2019 03:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹاک مارکیٹ میں آج ہفتے کے پہلے روز کاروبار میں تیزی، 740 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا آج حصص میں کم سے کم 100 ارب سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا بعد ازاں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 740 پوائنٹس میں اضافے کے سبب 100 انڈیکس 41 ہزار 657 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جو 16 نومبر 2018 کے بعد سے بلند ترین اضافہ اور رواں سال 16 اگست سے 45 فیصد زائد ہے۔ پاکستانی مارکیٹ کی حالیہ صورتحال کے سبب انویسٹرز میں اعتماد کی فضا پیدا ہونے کی صورت میں مزید سرمایہ کاری کا امکان ہے۔ 

بتایا گیا ہےکہ حصص میں 100 ارب سے زائد کا اضافہ ہوا ہے، یاد رہے کہ آج کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 41 ہزار 400 سے زائد پوائنٹس پر ٹریڈ کیا۔