انٹر بینک: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 20 پیسے سستا

Last Updated On 09 January,2020 05:27 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران ملک بھر کی اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر بالترتیب 10 پیسے اور 20 پیسے سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی کرنسی 154.88 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی، 10 پیسے سستا ہونے کے بعد ایک امریکی ڈالر 156.40 روپے کا ہو گیا ہے۔
 

Advertisement