پاکستانی نمک کی بھارتی پیکنگ میں فروخت روکنے کا فیصلہ

Last Updated On 14 February,2020 03:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی اجلاس میں پاکستانی نمک کو بھارتی پیکنگ میں عالمی مارکیٹ میں فروخت کا راستہ روکنے کا فیصلہ کر لیا گیا، حکومت پاکستان اپنے برانڈ کے ساتھ پاکستانی نمک دنیا میں فروخت کرے گی۔

پارلیمانی سیکرٹری نے وقفہ سوالات کے دوران اراکین اسمبلی کو بتایا کہ بھارت سے تجارت پر پابندی سے ہمیں کوئی نقصان نہیں ہو رہا، بھارت سے صرف ادویات منگوائی جاتی ہیں، باقی تمام تجارت بند ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بھارت کو نمک برآمد کرنے کا کوئی معاہدہ نہیں، پاکستان 80 ممالک کو معدنی نمک برآمد کرتا ہے، معدنی نمک کی ویلیو ایڈیشن کر کے برآمد کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں جس کے بعد کوئی دوسرا ملک ہمارا نمک ہمارے نام سے ایکسپورٹ نہیں کرسکے گا۔

پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے اعتراف کیا کہ گزشتہ مالی سال کی نسبت ملکی برآمدات میں کمی ہوئی ہے۔
 

Advertisement