انٹربینک میں ڈالر 33 پیسے مہنگا، اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار

Last Updated On 24 March,2020 02:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں‌ آج ڈالر 33 پیسے مہنگا ہو گیا دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ آج شدید مندی کا شکار رہی، ٹریڈنگ کے دوران 2020 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

 کاروباری ہفتے کے آج دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ شروع ہوئی تو 1825پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 28 ہزار 842 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ 6 فیصد کمی کے بعد مارکیٹ 2 گھنٹے کیلئے بند کر دی گئی۔ بعد ازاں جب ٹریڈنگ دوبارہ شروع ہوئی تو مارکیٹ میں مزید مندی ہوئی اور 2020 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 28 ہزار 646 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

 واضح رہے گزشتہ روز ایس ای سی پی کے قوانین میں تبدیلی کی گئی، قبل ازیں مارکیٹ 45 منٹ کیلئے بند کی جاتی تھی تاہم کرونا وائرس کے سبب اب اسے 2 گھنٹے تک بند کیا جا سکتا ہے، دوسرا ٹریڈنگ عموما ساڑھے 9 بجے شروع ہوتی ہے لیکن آج ساڑھے 11 بجے شروع ہوئی۔ ایس ای سی پی نے بروکرز کو بھی گھروں سے کام کرنے کو کہا ہے۔

دوسری جانب امریکی کرنسی بھی انٹربینک میں مہنگی ہو گئی، ڈالر 33 پیسے مہنگا ہو کر 159 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا۔

 

Advertisement