کورونا وائرس سے ملکی برآمدات متاثر، ایک ماہ میں 8.5 فیصد کمی ریکارڈ

Last Updated On 03 April,2020 03:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گزشتہ ماہ ملکی برآمدات ایک 80 ارب کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو گذشتہ سال مارچ میں ایک ارب 97 کروڑ ڈالر تھی۔ ایک ماہ میں تجارتی خسارہ ڈیڑھ ارب ڈالر رہا۔

دوسری جانب جولائی سے مارچ کے دوران برآمدات 2 فیصد اضافے سے 17 ارب 45 کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات 14 فیصد کمی کے بعد 34 ارب 81 کروڑ ڈالر رہیں۔ اس طرح نو ماہ میں تجارتی خسارہ 26 فیصد کمی کے بعد 17 ارب 36 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق آئندہ آنے والے دنوں میں کورونا سے متاثرہ ممالک کی درآمدات میں بھی واضح کمی آئے گی جس سے پاکستان کی برآمد ات میں مزید کمی کا خدشہ ہے۔