پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان

Last Updated On 29 May,2020 10:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صارفین کے لیے اچھی خبر ہے، یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے 88 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے ۔ اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔

تفصیلات کے مطابق صارفین کے لیے اچھی خبر ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے 88 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے جس کے لیے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے گزشتہ تین ماہ کے سٹاک اور فروخت کا ریکارڈ بھی طلب۔ کر لیا گیا ہے۔

اوگرا نے پٹرول 7 روپے 6 پیسے لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل 9 روپے 37 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔وزارت خزانہ 31 مئی کو قیمتوں میں ردودبدل کا فیصلہ کرے گی۔

دوسری جانب اوگرا نے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کوہدایت کی ہے کہ ڈیپوز اور آوٹ لیٹس پر پٹرول اور ڈیزل کی دستیابی کا جائزہ لیاجائے اور معقول ذخیرہ نہ ہونے پر رپورٹ فراہم کی جائے۔۔
 

Advertisement