سینڈک پروجیکٹ پر کام کرنیوالی چینی کمپنی کی مائننگ لیز میں 15سال کی توسیع

Last Updated On 30 June,2020 01:09 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں حکومت بلوچستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سینڈک پروجیکٹ پر کام کرنیوالی چائنیز کمپنی ”ایم سی سی، ایس ایم ایل“ کی مائننگ لیز میں 15سال کیلئے توسیع کر دی۔

معاہدے کی توسیع کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت اور چینی کمپنی کو ارسال کردیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے سینڈک میں کام کرنیوالی چائنیزکمپنی ”ایم سی سی /ایس ایم ایل“ کیساتھ معاہدے میں 15سال تک توسیع کر دی ہے۔

کمپنی اپنے ذاتی رسک پر 45 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے ایکسپلوریشن کرسکتی ہے، حکومتی معاہدے کی میعاد 31 اکتوبر 2022 کو ختم ہو رہی ہے، توسیع معاہدے پر بلوچستان منرلز رولز 2002 کے تحت عملدرآمد کیا جائیگا۔