اسٹیٹ بینک نے ہسپتالوں کے توسیعی منصوبوں کیلئے قرض پروگرام شروع کر دیا

Last Updated On 07 July,2020 03:45 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اسٹیٹ بینک کی جانب سے ہسپتالوں کیلئے قرض پروگرام کے تحت انتہائی کم شرح سود پر 5 ارب روپے تک کا قرض لیا جا سکے گا۔

مرکزی بینک کے جاری اعلامیہ کے مطابق قرض 50 بیڈ کے ہسپتال کی تعمیر کے لئے بھی لیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹے ہسپتال کی سروس جاری رکھنے کے لئے آلات بھی خریدے جاسکتے ہیں۔

قرض وصولی کے لئے اسٹیٹ بینک نے ہسپتالوں کے لئے آئی سی یو اور سی سی یو میں ہر بیڈ کے ساتھ وینٹیلیٹرز اور اور ہسپتال کی اپنی لیبارٹی کی شرط بھی عائد کی ہے۔