ورلڈ بینک نے پنجاب کیلئے 30 کروڑڈالر سے زائد قرض کی منظوری دیدی

Published On 23 October,2020 02:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ورلڈ بینک نے صوبہ پنجاب کے لئے 30 کروڑڈالر سے زائد قرض کی منظوری دے دی۔

ورلڈ بینک نے پنجاب میں ٹیکس، ڈیجیٹل افادیت سمیت منصوبوں کیلئے 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے، رقم پنجاب ری سورس اینڈ ڈیجیٹل ایفیکٹونس پروگرام کے لئے دی جائے گی۔

منصوبے کے تحت دی گئی رقم، وسائل میں بہتری اور ڈیجیٹل افادیت کے پراجیکٹس پر خرچ کی جائے گی، منصوبوں میں ٹیکس اور رجسٹریشن کے نظام میں بہتری کے ساتھ ساتھ عوام کیلئے آسانی لانا بھی شامل ہے۔
 

Advertisement