ٹیکسٹائل ملز نے 30 لاکھ گانٹھوں کے درآمدی معاہدے کر لیے

Published On 30 November,2020 12:45 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) پاکستانی ٹیکسٹائل ملز نے بیرون ممالک سے روئی کی تقریباً 30 لاکھ گانٹھوں کے درآمدی معاہدے کرلیے ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کی جانب سے معیاری روئی کی خریداری جاری رہی جبکہ جنرز بھی روئی کی فروخت میں دلچسپی لے رہے ہیں، بہر حال مجموعی طورپر روئی کا بھاؤ مستحکم رہا،دوسری جانب اطلاعات کے مطابق فی الحال ٹیکسٹائل ملز نے بیرون ممالک سے روئی کی تقریباً 30 لاکھ گانٹھوں کے درآمدی معاہدے کرلیے ہیں ۔

سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 8600 تا 9400 روپے ، پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 3200 تا 4300 روپے جبکہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 8800 تا 9600 روپے اورپھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 3300 تا 4800 روپے رہا۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 100 روپے بڑھا کر اسپاٹ ریٹ فی من 9450 روپے کے بھاؤ پر بند کیا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں روئی کے بھاؤ میں مجموعی طورپر تیزی کا عنصر رہا۔
 

Advertisement