کے الیکٹرک کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3.23 روپے مہنگی کرنے کی درخواست

Published On 09 February,2021 01:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کیلئے نیپرا کو درخواست دی ہے جس میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 23 پیسے مہنگی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں نیپرا کو درخواست جمع کروائی ہے جس میں 4 ماہ کیلئے بجلی مہنگی اور 3 ماہ کیلئے سستی کرنے کی استدعا کی ہے۔ جولائی، اگست، ستمبر اور اکتوبر 2020 کے لئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جبکہ جون،نومبراوردسمبر 2020 کیلئے بجلی سستی کرنے کی استدعا کی ہے۔

ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کے الیکٹرک نے بجلی ایک روپے 52 پیسےسستی کرنےاور 3 سہ ماہیوں کیلئے بھی بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کی درخواست کی ہے۔ کمپنی نے اپریل سے دسمبر 2020 کی 3 سہ ماہیوں کیلئے درخواست کی، جولائی سے دسمبر 2020 کی کیلئے بجلی 3 روپے 79 پیسے مہنگی کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ اپریل سے جون 2020 کیلئے بجلی 3 روپے 91 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔ نیپرا، کے الیکٹرک کی درخواست پر 23 فروری کو سماعت کرے گا۔

 

Advertisement