فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 56 ہزار 200 روپے ہو گئی

Published On 17 September,2022 07:16 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل بڑھنے والی سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آٹھ امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک ہزار 675 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانولا، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں بارہ سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 56 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونے کی قیمت 1028روپے کے اضافے کے بعد 133916روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

فی تولہ چاندی کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ اور دس گرام کی قیمتیں بالترتیب 1570روپے اور 1346.02 روپے پر برقرار ہیں۔