نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کیلئے قابل تجدید توانائی کے دو آر ایف پیز کی منظوری دیدی

Published On 02 March,2024 08:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نیپرا اتھارٹی نے کےالیکٹرک کیلئے قابل تجدید توانائی کے دو آر ایف پیز کی منظوری دے دی۔

سی ای او کےالیکٹرک مونس عبداللہ علوی نے نیپرا اتھارٹی سے قابل تجدید توانائی کے اضافے کیلئے تین میں سے دو آر ایف پیز کی منظوری پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مونس عبداللہ علوی نے کہا کہ شمسی توانائی کے منصوبوں کی اس منظوری کے شدت سے منتظر تھے، یہ منظوری اس مشن کا سنگ بنیاد ہے جس کا مقصد ہے کہ 2030ء تک بجلی کی پیداوار میں 30 فیصد حصہ قابل تجدید توانائی سے ہو۔

سی ای او کےالیکٹرک نے کہا کہ اس سلسلے میں اگلے مراحل کی جانب انشاءاللہ تیزی سے بڑھیں گے، قابل تجدید ذرائع سے جلد سے جلد سسٹم میں مزید بجلی کو شامل کیا جانا کے الیکٹرک کا مقصد ہے۔

مونس عبداللہ علوی نے کہا کہ اس سلسلے میں تعاون کے لئے نیپرا اتھارٹی اور اپنے سٹیک ہولڈرز کے شکر گزار ہیں۔