ایل پی جی مافیا سرگرم، قیمتوں میں 30 روپے فی کلو تک کا بڑا اضافہ

Published On 16 March,2024 08:46 am

لاہور: (دنیا نیوز) ایل پی جی مافیا نے از خود قیمتوں میں 30 روپے فی کلو تک کا بڑا اضافہ کر دیا۔

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے پر اپنے ردعمل میں چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز کے گٹھ جوڑ سے قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر تیسری بار 30 روپے فی کلو کا بلا جواز اضافہ کیا گیا ہے۔

عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 257 روپے فی کلو ہے جبکہ یہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں 350 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کے پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 410 روپے فی کلو تک بھی فروخت کی جارہی ہے۔