پی سی بی چئیرمین نجم سیٹھی نے اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کر دیا

Published On 16 Nov 2013 06:27 PM 

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کی جیت پر خوشی سے ٹوئٹر پر پیغامات دینے والے چئیرمین ایڈہاک کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی ٹیم کی مسلسل شکست کے باعث ایسا پریشان ہوئے کہ ٹوئٹر اکاونٹ ہی بند کر دیا۔

چئیرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نجم سیٹھی نہ صرف بورڈ کے انتظامی معاملات بلکہ ٹیم کی کامیابی پر خوشی سے ٹوئیٹ کیا کرتے تھے تاہم قومی ٹیم کی مسلسل شکستوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ ایڈہاک چئیرمین پی سی بی کو بھی ایسا پریشان کیا کہ وہ ٹوئٹر اکاونٹ بند کرنے پر ہی مجبور ہو گئے۔ شائقین کرکٹ نے قومی ٹیم کی مسلسل شکستوں کے بعد ٹوئٹر پر نجم سیٹھی کو خوب تنقید کیا نشانہ بنایا تھا۔