لائیو: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 165 رنز کا ہدف دے دیا

Published On 13 Feb 2016 08:49 PM 

پاکستان سپر لیگ کے سلسلے کا پندرہواں میچ آج پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

شارجہ: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ کے سلسلے کا پندرہواں میچ آج پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے کرس گیلز اور ڈلپورٹ اوپننگ کرنے آئے۔ کرس گیلز ایک بار پھر ناکام رہے اور پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے جنید خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ اظہر علی نے 3 چوکوں کی مدد سے 26 گیندیں کھیل کر 25 رنز بنائے اور سیمی کی گیند پر تمیم اقبال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ڈلپورٹ نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 61 گیندیں کھیل کر 78 رنز بنائے اورجنید خان کی گیند پر مالن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ عمر اکمل نے 6 چوکوں کی مدد سے 31 گیندیں کھیل کر 52 رنز بنائے۔