ڈے نائٹ ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر ٹیم پاکستان کی پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق کپتان عمران خان کہتے ہیں ٹیم نے آخری گیند تک جان لڑائی، ہار پر شرمندگی نہیں ہے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ورلڈ کپ فاتح کپتان عمران خان کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ برسبین ٹیسٹ میں شاندار فائٹ بیک کا کریڈٹ اسد شفیق کو جاتا ہے۔ مقابلہ کرکے ہارنے والی ٹیم پر فخر ہے۔ سابق آل راؤنڈر وسیم اکرم نے ٹویٹ کیا کہ ویل ڈن پاکستا، کینگروز کے دیس میں ایسی کارکردگی پہلی مرتبہ دیکھنے کو ملی۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے مصباح الیون کی پرفارمنس کو خوب سراہا۔ انہوں نے اسد شفیق کو ورلڈ کلاس بلے باز قرار دیا۔
Great fightback by Pak in Brisbane led by gutsy Shafiq.There s no shame in losing when team fights to the last ball. They have made us proud
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 19, 2016
I have not seen Pakistan team performing like this before against Australia.No matter what the result they are really fighting hard.Welldone
— Wasim Akram (@wasimakramlive) December 19, 2016
Brilliant Test match! Pakistan were outstanding in the 2nd innings but the Aussies made enough runs. Love this game.
— Michael Clarke (@MClarke23) December 19, 2016
شاہینوں کی اونچی اڑان نے سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر آکاش چوپڑا کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا۔ کرکٹ رائٹر نے ٹویٹ کیا "ویل پلیڈ پاکستان" ٹیسٹ کرکٹ کو تم پر ناز ہے۔