سچن ٹنڈولکر موسیقار بن گئے، استاد ذاکر کے ساتھ لائیو پرفارمنس

Published On 10 Jan 2017 10:02 PM 

سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر نے معروف موسیقار استاد ذاکر حسین کے ساتھ لائیو پرفارمنس کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔

ممبئی: (ویب ڈیسک) سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر نے کرکٹ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد اب موسیقی کے میدان میں انٹری دے دی ہے۔ گزشتہ دنوں ممبئی میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران سچن نے بھارت کے معروف طبلہ نواز استاد ذاکر حسین کے ساتھ طبلہ بجاتے ہوئے ایسی شاندار پرفارمنس دی کہ شائقین داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

اس موقع پر سچن ٹندولکر نے استاد ذاکر حسین کے ساتھ طبلہ بجاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے تو شائقین جھوم اٹھے۔ اس سے پہلے سچن ٹنڈولکر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کو پیغام دیا تھا کہ وہ استاد ذاکر حسین کے ساتھ لائیو پرفارمنس دینے جا رہے ہیں۔