ایف بی آر کی جانب سے قومی کرکٹرز سے اثاثوں کی تفصیلات طلب

Published On 16 Feb 2018 07:05 PM 

لاہور: (دنیانیوز) اب سب کا ہوگا حساب، کس کرکٹر نے کتنا کمایا؟ کتنا ٹیکس ادا کیا؟ ایف بی آر نے تمام قومی کرکٹرزسےانکم ٹیکس کی تفصیلات طلب کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بیورو آف ریونیو نے قومی کرکٹرز کے گرد فیلڈنگ ٹائٹ کرتے ہوئے تمام کرکٹرز سے اثاثہ جات کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ ایف بی آر نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے تمام کوچز اور مینجمنٹ اسٹاف کے انکم ٹیکس سال 17-2016 کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔

کپتان سرفراز احمد، حسن علی، محمدعامر، شعیب ملک، بابراعظم، شاداب خان، رومان رئیس اور محمد حفیظ سمیت تمام کرکٹرز اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں گے۔ ایف بی آر تمام کی اثاثہ جات تفصیلات ملنے کے بعد ٹیکس ادائیگی کا جائزہ لے گا کہ کس نے کتنا کمایا اور کتنا ٹیکس ادا کیا؟