شارجہ میں بارش، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ منسوخ

Published On 02 Mar 2018 07:15 PM 

شارجہ: (دنیا نیوز) شارجہ میں بارش کے باعث ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کا گیارہواں میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان شیڈول تھا لیکن شارجہ میں بارش کے باعث اسے منسوخ کرنا پڑا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین کے مطابق بارش کی وجہ سے میچ کو منسوخ کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیدیا گیا ہے۔

کراچی کنگز نے اب تک ایونٹ میں 3 میچز کھیلے ہیں اور ناقابل شکست رہی ہے جب کہ ملتان سلطانز نے 3 میچز کھیلے جس میں سے ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ 2 میں کامیابی حاصل کی ہے۔