پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ میں کرکٹ سے آؤٹ شرجیل خان کی نئی اننگز شروع کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل سے سزا کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسترد کردی۔ جسٹس عامرفاروق کے روبرو سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل راجہ خالد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شرجیل خان کو لاہور میں ٹربیونل نے سزا سنائی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست پر سماعت کا اختیار نہیں، وکیل پی سی بی تفصل رضوی نے بھی اس مؤقف کی تائید کی۔ عدالت نے شرجیل کی اپیل کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا۔