شاداب خان رواں سال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سرفہرست بالر بن گئے

Last Updated On 07 November,2018 11:23 pm

دبئی: (روزنامہ دنیا) نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی کے بعد ایک جانب پاکستانی ٹیم نے لگاتار نویں ٹی ٹوئنٹی فتح کی بدولت نیا ریکارڈ بنا کر اپنی آٹھ متواتر کامیابیوں کا ریکارڈ مزید بہتر کیا تو اس کے ساتھ ہی لیگ اسپنر شاداب خان نے تین وکٹوں کی کارکردگی کے دوران کیوی بیٹسمین راس ٹیلر کو برطرف کر کے رواں سال اپنی وکٹوں کی تعداد 28 تک پہنچا دی جس کیلئے انہوں نے محض 19ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

شاداب نے دو ہزار اٹھارہ میں پندرہ میچز کے دوران 27 وکٹیں لینے والے آسٹریلین پیسر اینڈریو ٹائی کا ریکارڈ توڑ دیا جبکہ وہ ایک کیلنڈر سال کے دوران سب سے زیادہ وکٹوں کے ریکارڈ پر بھی قابض ہو گئے ہیں کیونکہ بھارت کے جسپریت بمراہ نے بھی 2016ء میں 28 وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن انہوں نے اس سنگ میل تک رسائی کیلئے 21 میچز کھیلے تھے جبکہ دو ہزار دس میں کینگرو پیسر ڈرک نینس نے بھی 14 میچوں میں 27 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا تھا۔
 

Advertisement