نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاہین آفریدی کا ٹیسٹ ڈیبیو

Last Updated On 03 December,2018 01:09 pm

ابوظہبی: (دنیا نیوز) انجری کا شکار محمد عباس کی جگہ شاہین آفریدی کو ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کا موقع مل گیا، لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر یہ اعزاز پانے والے پاکستان کے دو سو چھتیسویں کرکٹر بن گئے۔

اٹھارہ سالہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پر قسمت مہربان، ایک ہی سال میں ون ڈے، ٹی ٹونٹی اور اب ٹیسٹ میں ڈیبیو کر لیا۔ محمد عباس کے زخمی ہونے کے باعث ابھرتے ہوئے دراز قد باؤلر کو ابوظہبی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے کا موقع مل گیا۔

پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے وہ دو سو چھتیسویں کرکٹر بن گئے ہیں۔ رواں سال یہ اعزاز پانے والے فہیم اشرف، امام الحق، عثمان صلاح الدین، بلال آصف، فخر زمان اور میر حمزہ کے بعد ساتویں پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

یو اے ای میں ہی جاری پاکستان اے کے میچز میں اچھی کارکردگی پر شاہین آفریدی کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔
 

Advertisement