ٹی 20 رینکنگ: ٹیم پاکستان اور بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان

Last Updated On 12 January,2019 12:58 pm

دبئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی نے ٹی 20 کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، ٹیم پاکستان اور بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

چھوٹے فارمیٹ کی تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بیٹنگ میں بابر اعظم بھی بدستور پہلے ہی نمبر پر ہیں۔ کیوی بلے باز کولن منرو نے 16 درجے کا چھکا لگایا اور دوسرے نمبر کے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

بولنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے جبکہ قومی لیگ سپنر شاداب خان دوسری پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف کیوی بولر ایش سوڈھی کی شاندار پرفارمنس نے 2 درجے ترقی دلا دی۔ کیوی سپنر اب چوتھے نمبر کے بولر بن گئے ہیں۔ فہیم اشرف آٹھویں، عماد وسیم نویں پوزیشن بھی برقرار ہیں۔
 

Advertisement