آسٹریلیا نے بھارت کو پہلا ون ڈے 34 رنز سے ہرا دیا

Last Updated On 12 January,2019 07:11 pm

سڈنی : (دنیا نیوز) آسٹریلیا نے بھارت کو پہلا ون ڈے چونتیس رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی، چار شکار کرنے پرفاسٹ باؤلر رچرڈسن مین آف دی میچ قرار پائے۔

سڈنی کا ون ڈے آسٹریلیا کے نام رہا۔ بھارتی ٹیم پہلے امتحان میں چونتیس رنز سے ہار گئی۔

کینگروز کے دو سو اٹھاسی رنز کے جواب میں کوہلی الیون کا قصہ دو سو چون پر تمام ہو گیا۔ روہت شرما کی سنچری بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔

میزبان ٹیم کے جائے رچرڈسن نے چار بھارتی بلے باز ٹھکانے لگائے۔تین میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 15جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔
 

Advertisement