پی ایس ایل فور، زلمی کا آج گلیڈی ایٹرز اور سلطانز کا کنگز سےجوڑ پڑیگا

Last Updated On 04 March,2019 11:42 am

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل فور کے چوتھے مرحلے میں آج ٹاپ ٹیم پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے جوڑ پڑے گا جبکہ آخری نمبر کی ملتان سلطانز اور کراچی کنگز مدمقابل ہوں گی۔

لیگ فور کا چوتھا مرحلہ شروع، پھر کرکٹ کا رنگارنگ میلہ سج گیا۔ اب ابوظہبی میں چوکے چھکوں کا زور نظر آئے گا۔ پوائنٹ ٹیبل کی سرفہرست پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

تگڑے کھلاڑی سہ پہر ساڑھے چار بجے اِن ایکشن ہوں گے، تیاریاں مکمل ہو گئیں، دونوں ٹیموں کے پرستار بھی بے قرار ہیں۔ پندرہ فروری کی چھ وکٹ سے جیت کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نفسیاتی برتری حاصل ہے۔

رات نو بجے آخری نمبر کی ٹیم ملتان سلطانز کا پانچویں پوزیشن کے کراچی کنگز سے مقابلہ ہو گا، دونوں ٹیموں کے کپتان ایونٹ کا اختتام جیت کے ساتھ یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ پی ایس ایل فور کے دوسرے روز کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 7 رنز سے ہرایا تھا۔