پی ایس ایل فور: اسلام آباد یونائیٹڈ کا شام 7 بجے کراچی کنگز سے مقابلہ

Last Updated On 14 March,2019 11:02 am

کراچی: (دنیا نیوز) پی ایس ایل کے ایلیمینٹیر ون میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز سے مقابلہ ہوگا، اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل تک رسائی کے لئے پشاور زلمی کا سامنا کرے گی۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں لیگ کا ایلی مینیٹر ون آج کھیلا جائے گا، شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز سے ٹاکرا ہوگا۔ یونائیٹڈ اور کنگز کے میچ کی ناکام ٹیم ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہو جائے گی جبکہ فاتح ٹیم ایلی مینیٹر ٹو کھیلے گی جہاں اس کا مقابلہ کوالیفائر ون ہارنے والی ٹیم پشاور زلمی سے ہوگا۔

پی ایس ایل چار کے پہلے دونوں میچوں میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
 

Advertisement