پی ایس ایل 4: اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے 215 رنز کا ہدف

Last Updated On 15 March,2019 09:08 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 215 رنز کا ہدف دیا ہے۔

 زلمی کے اوپنرز کامران اکمل اور امام الحق نے شاندارآغاز فراہم کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں اور برق رفتاری سے رنز میں اضافہ کرتے ہوئ135 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا، کامران اکمل نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے جب کہ امام الحق نے 2 چھکے اور 7 چوکے لگا کر 58 رنز کی باری کھیلی۔

جارح مزاج پولارڈ نے بھی لاٹھی چارج کیا اور 21 گیندوں پر 37 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، صہیب مقصود 4 اور وہاب ریاض ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان ڈیرن سیمی 30 اور جورڈن بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیلپورٹ نے 2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کا میچ دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ کرے گا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے جب کہ پوائنٹس ٹیبل پر نمبر 2 ہونے کی وجہ سے زلمی کو کوئٹہ سے شکست کے باوجود ٹائٹل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے ایک اور موقع ملا ہے۔ 

Advertisement