ڈین جونز آصف علی کی بیٹی کی بیماری کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

Last Updated On 17 March,2019 09:00 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) ڈین جونزگزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ، ڈین جونز آصف علی کی بیٹی کی صحت کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوئے۔

ڈین جونز نے کہا کہ آصف علی کی ننھی بیٹی کی طبعیت بہت خراب ہے۔
آصف علی کی بیٹی کے ذکر پر ڈین جونز جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔

 


یاد رہے کہ محمد آصف کی بیٹی کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہیں ، وہ یو اے ای میں پی ایس ایل مقابلوں کے دوران بھی بیٹی کیلیے فکرمند رہے لیکن اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتے رہے، ایلیمنیٹر ون میچ میں کراچی کنگز کیخلاف 10 گیندوں پر 24 کی اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر اور بولنگ کوچ وقاریونس کا کہنا ہے بیٹی کی بیماری کے بارے میں گذشتہ سال سے سن رہے ہیں،اسپتال سے بھی کوئی اچھی خبریں نہیں آ رہیں، اس کے باوجود آصف علی میدان میں اپنی افادیت ثابت کرنے کیلیے کوشاں رہتے ہیں، ان کے حوصلے کی داد دینا چاہیے۔
آصف علی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض اوقات شائقین کو اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ کھلاڑی اپنی ذاتی تکالیف کو پس پشت ڈال کر میدان میں ان کو تفریح فراہم کرنے کیلیے کوشاں ہوتے ہیں، اس لئے ان کے جذبے کی قدر کی جانا چاہیئے