پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر آرمی چیف کی تمام اداروں کو مبارکباد

Last Updated On 18 March,2019 08:24 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر تمام اداروں اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر آرمی چیف نے پی سی بی، ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں، عوام، انتظامیہ، سندھ رینجرز اور پولیس کو مبارکباد دی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ پاک پاکستان پر اپنی رحمتوں کا سلسلہ جاری رکھے، آمین۔