اسپاٹ فکسنگ کیس،ناصر جمشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

Last Updated On 10 April,2019 03:59 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ کرکٹر ناصر جمشید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق کرکٹر ناصر جمشید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ اسپاٹ فکسنگ میں سزاء کے بعد ناصر جمشید کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔
جبکہ دوسری جانب ڈپٹی اٹارنی جنرل نے وزارت داخلہ کی جانب سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کی سفارش پر نام ای سی ایل میں ڈالا۔ وکیل ایف آئی اے نے دلائل میں کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنا وزارت داخلہ کا اختیار ہے، ناصر جمشید کی کوئی انکوائری ایف آئی اے کے پاس زیرالتواء نہیں۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر ناصر جمشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔
واضح رہے سابق کرکٹر ناصر جمشید پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے 3رکنی اینٹی کرپشن ٹریبونل نے اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی عائد کی تھی۔