لندن: (دنیا نیوز) روایتی حریف بھارت کے خلاف ڈو اور ڈائی کے میچ میں سرفراز کی جمائیوں نے خماریوں کے پول کھول دیئے، مانچسٹر کے ریسٹورنٹ میں شیشہ پانی کی ویڈیو نے سب کی آنکھیں کھول دیں۔
کھیل کود تو چست و چالاک رہنے کی ضمانت ہوتے ہیں لیکن بھارت کے خلاف عزت بےعزتی کے میچ میں کپتان سرفراز احمد کی جمائیاں لینا آل آؤٹ کر گیا۔
کپتان پوری ٹیم کے لیے مثالی کردار ہوتا ہے یوں ان کی خماری ہر تیاری پر سوالیہ نشان بن گئی، اسی بھاگ دوڑ میں قومی ستاروں کی ریسٹورنٹس میں جگمگ توجہ کا مرکز بنی، سینئر جونیئر کھلاڑیوں کی مستیوں اور رتجگوں کے پول نہیں کھولے سب کی آنکھیں کھول کے رکھ دیں۔
ایسی حالت میں کپتان سمیت پوری ٹیم پر میچ کی اہمیت، فزیکل فٹنس، روایتی حریف کے خلاف جان مارنا اور بھاری ذمہ داری نظر آ گئی۔ ورلڈکپ فاتح قائد، پیٹرن اِن چیف پی سی بی اور وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے برعکس سرفراز کی تگڑی ٹیم کو بیٹنگ دعوت دینے کے فیصلے اور پھر باڈی لینگوئج کے کیا ہی کہنے۔ بطور وکٹ کیپر خطرناک شرما کا رن آؤٹ کیسے چھوٹ گیا، سب سمجھ آ گیا۔
فیلڈ پلیسمنٹ اور بولرز کی تبدیلی تو ایسی تھی جیسے میچ آٹو پہ لگا ہوا ہے، ایسی صورت میں تو تین سو سینتیس رنز کے بوجھ تلے دب جانا تو بنتا ہی تھا۔