آرمی چیف کی پاکستان اورجنوبی افریقہ کامیچ دیکھنے لارڈز سٹیڈیم آمد

Last Updated On 23 June,2019 04:10 pm

لندن: (دنیا نیوز) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ بھی پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین میچ دیکھنے لارڈز سٹیڈیم پہنچ گئے، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ورلڈ کپ کااہم ترین میچ لارڈز میں جاری ہے، جسے دیکھنے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور بھی لارڈ ز کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گئے۔

آرمی چیف کی سٹیڈیم آمد کے موقع پر پاکستانی شہری داخلی دروازے کے سامنے اکٹھے ہو گئے اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔ اس دوران کچھ نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔