قومی ٹیم وطن واپسی کیلئے روانہ، کپتان سرفرازاور حسنین کراچی پہنچیں گے

Last Updated On 06 July,2019 10:40 am

لندن: (دنیا نیوز) کرکٹ ورلڈکپ سے آؤٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم وطن واپسی کیلئے ہوٹل سے روانہ ہوگئی، کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ باؤلر محمد حسنین کراچی پہنچیں گے۔

بابر اعظم، امام الحق، حسن علی، آصف علی اور حارث سہیل لاہور آئیں گے جبکہ شعیب ملک، وہاب ریاض، محمد حفیظ اور محمد عامر کا انگلینڈ میں کچھ روز رکنے کا پلان ہے۔

 یاد رہے قومی ٹیم بنگلادیش کو 94 رنز سے ہرا کر بھی سیمی فائنل سے باہر ہو گئ، شاہین آفریدی نے ریکارڈ 6 وکٹیں حاصل کیں، کپتان سرفراز احمد نے ہار مانتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی شکست لے ڈوبی۔

Advertisement