بھارتی ٹیم مشکل میں، نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

Last Updated On 10 July,2019 03:53 pm

مانچسٹر: (دنیا نیوز) آئ سی سی کرکٹ‌ ورلڈ‌ کپ سیمی فائنل میں‌ نیوزی لینڈ کے ہدف کے تعاقب میں‌ بھارتی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی. کیوی بلے باز راس ٹٰیلر 74 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کی اننگز شروع ہوئی تو محض‌ 25 رنز پر کپتان کوہلی سمیت 4 بلے باز پویلین لوٹ‌ گئے.

 بھارتی بلے باز آج شروع سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئے، محض 5 رنز پر کپتان کوہلی، شرما اور راہول محض ایک ایک رن بنا کر آوٹ ہوتے گئے۔ ان کے بعد کرتھک بھی 25 کے مجموعی سکور پر کیچ آوٹ ہو گئے اس طرح 4 بھارتی بیٹسمین کوئی خاص کارکردگی دکھائے بغیر واپس لوٹ گئے۔

  میچ کی براہ راست اپ ڈیٹ دیکھیں:

 

قبل ازیں اولڈ ٹریفورڈ پر ٹاس جیت کر کیویز نے پہلے بیٹنگ کا ارادہ کیا تو چوتھے اوور میں بمراہ نے گپٹل کو سنگل کے ساتھ چلتا کیا اور ہینری نکولس کے ساتھ مل کر کپتان کین ولیمسن 19 ویں اوور تک مجموعی سکور بہ مشکل 69 رنز تک ہی پہنچا سکے تھے کہ رویندر نے نکولس کو بولڈ کردیا جو 28 رنز بنا سکے۔

کین ولیمسن نے 79 بالز پر اپنی ففٹی مکمل کی۔ ولیمسن 67 رنز بنا کر میدان چھوڑ گئے۔ ٹیلر نے 73 بالز پر اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن دوسری جانب سے جمی نیشام 12 اور ڈی گرینڈ ہوم 16 رنز ہی فراہم کرسکے۔ کیوی ٹیم مقررہ اوورز میں 239 رنز ہی بنا سکی۔ بارش کے باعث کیوی اننگز دوسرے روز مکمل ہوئی۔