آخری گیند پر چھکا، بابر اعظم نے انگلش کاؤنٹی میں سنچری جڑ دی

Last Updated On 11 August,2019 02:53 pm

لندن: (ویب ڈیسک) انگلش سر زمین پر بھی پاکستانی ٹی ٹونٹی سپیشلسٹ بیٹسمین بابر اعظم کا جادو چلنے لگا، سمر سیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے ایونٹ کے دوران شانداری سنچڑ جڑ دی۔

 

سٹار بیٹسمین بابر اعظم نے انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ کی طرف سے کھیلتے ہوئے ایک اور طوفانی اننگز کھیل ڈالی، ہمپشائر کے خلاف انہوں نے 55 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 102 رنز بنائے جس میں چھ چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔

 

اس شاندر سنچری کی خاص بات یہ ہے کہ پاکستانی بیٹسمین نے آخری گیند پر سکوائر لیگ کی طرف سے شاندار شارٹس کھیل کر گیند کو باؤنڈریز کے باہر پھینکا اور اپنی تھری فیگر اننگز مکمل کی۔ اس موقع پر سنچری بنا کر انہیں خوشی کا بھی اظہار کیا۔

50 رنز سے 100 سکور کا ہندسہ انہوں نے 23 گیندوں پر مکمل کیا۔ اس سے قبل اسی ٹیم کے خلاف پاکستانی بیٹسمین نے نے 96 رنز بھی بنائے تھے۔

بابر اعظم کی اس شاندار اننگز کی بدولت ان کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 202 رنز بنائے۔ میچ کے دوران انہوں نے شاندار دو کیچ تھامے۔ ہمپشائر کی ٹیم 12 اوورز میں 69 رنز چھ وکٹیں گنوا بیٹھی تھیں کہ بارش شروع ہو گئی جس کے بعد میچ شروع نہ ہو سکا اور انتظامیہ نے میچ کو ڈرا کر دیا۔

انگلش کاؤنٹی میں پاکستانی رنز مشین اب تک 8 میچ کھیل چکے ہیں، جس میں ان کی ایوریج 42.6 ہے، 123.73 کے سٹرائیک ریٹس بیٹسمین نے 425 رنز بنا رکھے ہیں۔ اور ٹورنامنٹ کے زیادہ رنز بنانے والوں بیٹسمین میں شامل ہیں۔

سمر سیٹ کے کپتان ٹام ایبل کا کہنا تھا کہ آج کی بیٹنگ نے ایک بار ثابت کر دیا کہ بابر اعظم ٹی ٹونٹی کے نمبر ون بیٹسمین ہیں، پورے ایونٹ کے دوران پاکستانی بیٹسمین کا کھیلنے کا انداز ہمیشہ مختلف ہوتا ہے۔ نوجوان بیٹسمین دیگر پلیئرز کے رول ماڈل بن چکے ہیں۔ ان کی بیٹنگ کی سب سے اعلیٰ چیز وہ تکنیک کے ساتھ شارٹس کو گراؤنڈز کے چاروں طرف کھیلتے ہیں۔