قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم چین اور افغانستان کیخلاف میچ کھیلے گی

Last Updated On 16 October,2019 09:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) قومی ٹیم انڈر 19 کرکٹ ٹیم چین اور افغانستان کیخلاف کرکٹ بیجنگ میں کھیلے گی۔ کرکٹ ٹیم افغانستان اور میزبان ٹیم کیخلاف دوستانہ میچز کھیلے گی۔

دنیا نیوز کے مطابق دوستانہ میچ کیلئے 12 رکنی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتانی کی ذمہ داری محمد حارث خان کو ملے گی، نائب کپتانی کی ذمہ داری صائم ایوب سنبھالیں گے۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عامر علی، عباس آفریدی، فہد منیر، حسیب اللہ، جہانزیب سلطان، محمد عرفان خان، محمد وسیم جونیئر، سمیر ثاقب، شیراز خان اور زمان خان شامل ہیں۔

مہتشم رشید کوچ، ریحان خالد فزیو تھراپسٹ اور فضل وہاب ٹرینر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،پاکستان اور افغانستان کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو ہو گا، 23 اکتوبر کو پاکستان، افغانستان کے کھلاڑی چین کے خلاف میچ کھیلیں گے، قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 24 اکتوبر کو وطن واپس لوٹے گی۔
 

Advertisement