لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ کے ایکشن کو غیر قانونی دیدیا گیا جس کے بعد وہ انگلینڈ میں باؤلنگ کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن پھر غیر قانونی قراردے دیا گیا، اب انگلینڈ میں باؤلنگ نہیں کراسکیں گے۔ حفیظ کا باؤلنگ ایکشن امسال ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے دوران رپورٹ ہوا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد حفیظ کے ایکشن کے آزادانہ تجزیے میں اس کے غیر قانونی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ بولنگ ایکشن کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کے بازو کا خم 15 ڈگری سے زیادہ ہوتا ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ ایکشن کی درستگی تک ای سی بی ایونٹس میں بولنگ نہیں کرسکیں گے۔
دوسری طرف محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ آئی سی سی سے منظورشدہ کسی بھی سینٹرمیں باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے تیار ہوں۔ چند خامیوں کی نشاندہی کے باوجود ریویو گروپ کی فائنڈنگ کو تسلیم کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ای سی بی باوَلنگ ریویو گروپ کی سفارشات سے میری عالمی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ باوَلنگ ایکشن جانچنےکےطریقہ کارمیں کچھ خامیاں ہیں۔ آئی سی سی کےزیراہتمام باوَلنگ ایکشن کےآزادانہ تجزیےکےلیےتیارہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دو بار محمد حفیظ کے ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے ایکشن میں تبدیلی لاتے ہوئے اس خامی کو دور کیا تھا۔ انگلینڈ میں لگنے والی پابندی صرف وہی تک محدود ہو گئی اگر انٹرنیشنل کرکٹ میں دوبارہ چیز نظر آتی ہے تو محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن پر ایک مرتبہ پھرپابندی لگ سکتی ہے۔