بنگلا دیش کرکٹ بورڈ اپنی ضد پر قائم، پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار

Last Updated On 12 January,2020 11:06 pm

ڈھاکا: (دنیا نیوز) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ضد پر قائم رہتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ ‏

ڈھاکا میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی میٹنگ کے بعد صدر نظم الحسن نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ‏حکومتی ایڈوائس کے مطابق پاکستان میں صرف ٹی ٹونٹی کھیل سکتے ہیں۔
 
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس پر موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کے ذریعے ٹیسٹ سیریز کے انکار کا پتا چلا۔ جب بنگلا دیشی بورڈ آفیشلز ہم سے رابطہ کرے گا، تب جواب دینگے۔
 
ادھر وفاقی وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے حوالے سے محفوظ ملک ہے۔ سری لنکن ٹیم پاکستان کا دورہ کر چکی ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کے حوالے سے سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگا دیش کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان سے ٹال مٹول کر رہی ہے۔ اس کے پیچھے کن عناصر کا ہاتھ ہے؟ سب جانتے ہیں، مجھ سے کیوں کہلوانا چاہتے ہیں، سب کو پتا ہے بنگلا دیش پر کس کا اثر ہو سکتا، تاہم پاکستان میں حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں۔
 

 

 

Advertisement