پی ایس ایل میں آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

Last Updated On 13 March,2020 09:46 am

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل میں آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، پیلی جرسی کو اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے جیتنا ہو گا۔

شہر قائد میں پی ایس ایل کا آخری راؤنڈ، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دونوں ٹاپ ٹیموں میں مقابلہ ہے۔ لیگ کے ستائیسویں میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ واحد میچ شام سات بجے ہی شروع ہو گا، چوکے چھکے لگیں گے، بولرز بھی آگے بڑھیں گے۔ خوشگوار موسم میں شاندار کرکٹ، دیوانے بے قرار ہیں۔

26 فروری کے میچ میں سلطانز کی کنگز کے خلاف چھ وکٹ کی جیت سے ملتان ٹیم کا مورال ہائی ہے۔ شاہد آفریدی اپنی سابق ٹیم کے خلاف اِن ایکشن ہوں گے، شعیب ملک بھی آل راؤنڈ کارکردگی دکھائیں گے۔

ملتان سلطانز نے پلے آف میں کوالیفائی کر لیا، پشاور زلمی کے پاس اگلے مرحلے میں پہنچنے کا آج بہترین موقع ہے۔