تمام مداحوں کا شکریہ، امید ہے جلد واپس آؤں گا: ڈیل سٹین

Last Updated On 14 March,2020 02:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک غیر ملکی کھلاڑی اپنے وطن روانہ ہو گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ فائیو میں شامل تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس جانے کی پیشکش کی تھی۔ایلکس ہیلز، جیسن روئے، ٹام بینٹن ، ڈیل اسٹین سمیت کئی نامور کھلاڑی واپس جاچکے ہیں

ڈیل سٹین نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر واپسی کے اپنےفیصلے پر افسردگی کا اظہارکیا اور ٹویٹر پرمداحوں کے لیے خاص پیغام میں کہا کہ میں یقین نہیں کرسکتا مگر مجھے وطن واپس جانا پڑا ہے، میںاسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ملنے والی سپورٹ کی شکریہ لفظوں میں ادا نہیں کرسکتا، میرے مداحوں کا بھی شکریہ اداکرتاہوں اور امید کرتا ہوںمیں جلد ہی واپس آؤں گا۔
 

Advertisement