لاہور قلندرز نے تاریخ رقم کردی، پہلی بار پی ایس ایل کے سیمی فائنل میں رسائی

Last Updated On 15 March,2020 05:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ قلندرز نے اٹھارہ اعشاریہ پانچ اوورز میں 191 رنز بنا کر فتح اپنے نام کی۔

تفصیل کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل فائیو) کے 29ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو عبرتناک شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

لاہور قلندرز کی جیت میں کرس لین نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے صرف 55 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 12 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 113 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں اوپنر فخر زمان 57 جبکہ کپتان سہیل اختر 19رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف دیا تھا۔ سلطانز کے نمایاں بلے بازوں میں خوشدل خان کا نام سب سے اوپر ہے جنہوں نے 29 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
 

Advertisement