پی سی بی نے عمر اکمل کو انٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کر دیا

Last Updated On 22 March,2020 10:30 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو پی سی بی کے انٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کے دو مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر چارج کر دیا۔

پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کا آرٹیکل 2.4.4 کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجنلس اینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو(بغیر کسی غیر ضروری تاخیر سے) آگاہ نہ کرنا ہے۔

عمر اکمل کو نوٹس آف چارج 17 مارچ بروز منگل کو جاری کیا گیا، 14 روز تک نوٹس کا تحریری جواب جمع کرانے کے لیے عمر اکمل کے پاس 31 مارچ 2020ء تک کا وقت ہے۔

آرٹیکل 6.2 کے تحت آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر سزا چھ ماہ سے تاحیات پابندی مقرر ہے۔