مشتاق احمد کا وزیر اعظم کی کورونا ٹائیگر فورس کا حصہ بننے کا اعلان

Last Updated On 02 April,2020 09:13 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے وزیر اعظم کی کورونا ٹائیگر فورس کی حمایت کرتے ہوئے اس فورس کا حصہ بننے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ مشکل گھڑی میں قوم کو متحد ہونے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا پیغام دیتا ہوں۔ تمام نوجوان کورونا وائرس کیخلاف بنائی گئی ٹائیگر فورس کا حصہ بنیں، وقت آ گیا ہے کہ بڑھ چڑھ کر ملک کی خدمت کی جائے۔

مشتاق احمد نے کہا کہ تمام کرکٹرز وزیراعظم ریلیف فنڈ میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں، کورونا وائرس کے معاملے پر سیاست کے بجائے ایک دوسرے کو سپورٹ کریں۔