سابق کرکٹر سلیم ملک نے مداحوں سے معافی مانگ لی، انٹی کرپشن یونٹ سے تعاون کا اعلان

Last Updated On 26 April,2020 01:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سزایافتہ سلیم ملک نے 19 سال بعد معافی مانگتے ہوئے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ سے تعاون کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ کرکٹ فینز کے دل دکھے، ان سب سے معافی چاہتا ہوں۔

 

جارح مزاج بلے باز سلیم ملک پھر بیک فُٹ پر،2001 میں قیوم کمیشن کے فکسنگ سزایافتہ سابق کپتان نے اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ کرکٹ میں واپسی کے لیے آئی سی سی اور پی سی بی سے غیر مشروط تعاون کا یقین دلا دیا۔

ایک سو تین ٹیسٹ اور دو سو تیراسی ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سلیم ملک کی کرکٹ خدمات کو حال ہی میں لیجنڈری انضمام الحق اور ثقلین مشتاق نے سراہا، ساتھ ہی کہا تھا کہ ماضی کے عظیم بیٹسمین کو بھی دوسروں کی طرح دوسری اننگز کا موقع ملنا چاہیے۔